دل کو آئینہ بنایا گیا جن کی خاطر ۔ اعظم چشتی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم

دل کو آیئنہ بنایا گیا جن کی خاطر

آنکھ کو ہوش میں لایا گیا جن کی خاطر


نغمہ بلبل کو سیکھایا گیا جن کی خاطر

گل میں خوشبو کو بسایا گیا جن کی خاطر


جن کی خاطر ہوئی تخلیق بہار ابدی

باغ توحید سجایا گیا جن کی خاطر


شاخ کو، غنچے کو، بلبل کو چمن کو گل کو

عالم وجد میں لایا گیا جن کی خاطر


عرش کو مہر کو انجم کو فلک کو مہ کو

ہمہ تن چشم بنایا گیا جن کی خاطر


وہ جمال ازلی جلوہ ذات احدی

سارے نبیوں سے چھپایا گیا جن کی خاطر

مزید دیکھیے

اعظم چشتی | اے خدائے جمال زیبائی