دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ ۔ اصغر گونڈوی
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: اصغر گونڈوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ
یہ اویس مصطفیﷺ اور وہ بلال مصطفیﷺ
دونوں عالم تھے مرے حرف دعا میں غرق و محو
میں خدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیﷺ
سب سمجھتے ہیں اے شمع شبستان حرا
نور ہے کونین کا لیکن جمال مصطفیﷺ
عالم ناسوت میں اور عالم لاہوت میں
کوندتی ہے ہر طرف برق جمال مصطفیﷺ
عظمت تنزیہہ دیکھی، شوکت تشبیہ بھی
ایک حال مصطفیﷺ ہے ایک قال مصطفیﷺ
دیکھئے کیا حال کر ڈالے شب بیدائے غم
ہوں نظر آئے ذرا صبح جمال مصطفیﷺ
ذرہ ذرہ عالم ہستی کا روشن ہو گیا
اللہ اللہ، شوکت و شان جمال مصطفیﷺ