خوشبو اتر رہی ہے مرے جسم وجان میں ۔ نصیر شیخ احمر
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: نصیر شیخ احمر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
خوشبو اُتر رہی ہے مرے جسم وجان میں
کیا لطف آ رہا ہے سحر کی اذان میں
مجھ کو ملی امان ہے جس گلستان میں
صدقے کروں میں جان اسی آستان میں
میں نے وہیں پہ سجدہ الفت ادا کیا
جس گھر میں آپ عرش سے آئے جہان میں
اللہ اے اوج ومرتبہ میرے حضور کا
مہماں ہوئے وہ عرش کے اعلیٰ مکان میں
میرا مشّامِ نعتِ نبی سے ہے ضوفشاں
رحمت ہے ان کی سایہ فگن میری جان میں
سب مسئلے حضور نے سلجھا دیے مرے
جاں آگئی ہے میرے سخن کی اُڑان میں
احمر پہ آج کتنا کرم ہے حضور کا
پھر آگیا ہے آپ کے دارالامان میں!