خوابوں میں انھیں آقا دیدار کراتے ہیں ۔ ندیم نیازی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: ندیم نیازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوابوں میں انھیں آقا دیدار کراتے ہیں

سرکار کی نعتیں جو دن رات سناتے ہیں


سرکارِ مدینہ کے جو شوق میں آتے ہیں

دامانِ طلب بھر کے محفل سے وہ جاتے ہیں


ہے حشر کے دن ان کی بخشش کا یہی ساماں

راتوں کو تہجد میں جو اشک بہاتے ہیں


جلتے ہیں عدد اس سے، جل جائیں اگر ہم تو

سرکارِ مدینہ کا ہر جشن مناتے ہیں


قدسی بھی ندیم ان کو کرتے ہیں سلام آکر

جو نامِ محمد کو آنکھوں سے لگاتے ہیں