جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا ۔ میر تقی میر
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: میر تقی میر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جلوہ نہیں ہے نظم میں حسن قبول کا
دیواں میں شعر گر نہیں نعت رسولﷺ کا
حق کی طلب کی ہے ، کچھ تو محمدﷺ پرست ہو
ایسا وسیلہ ہے یہ خدا کے وصول کا
مطلوب ہے زمان و مکان و جہان سے
محبوب ہے خدا کا، فلک کا عقول کا
جن مردماں کو آنکھیں دیاں ہیں خدا نے دے
سرمہ کریں ہیں رہ کے تری خاک و دھول کا
مقصود ہے علی کا دل کا، سبھی کا تو
ہے قصد سب کو تیری رضا کے حصول کا