جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں ۔ کوثر بریلوی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: کوثر بریلوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے انُ کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں
تو بھی وہیں پہ جا جس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے
ایک تری تقدیر بنانا ان کیلئے کچھ بات نہیں
ذکرِ نبی میں جو دن گزرے وہ دن سب سے بہتر ہیں
یادِ نبی میں جو رات گزرے اس سے بہتر رات نہیں
غور تو کر سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے
کوثر تو ہے ان کا ثناء خواں یہ معمالی بات نہیں