ترا صد شکر ہے خدائے محمد ﷺ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عمر علی شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ترا صد شکر ہے خدائے محمد ﷺ

مرے لب پہ ہے جو ثنائے محمدﷺ


اجالا اجالا ہوا ہے جو ہر سو

سبب ہے جہاں میں ضیائے محمدﷺ


کرم کر خدایا مری بخش امت

یہی تھی لبوں پر دعائے محمدﷺ


نہ ہو خوفِ طوفاں نہ ڈر بجلیوں کا

نہ ڈوبے وہ بیڑا ترائے محمدﷺ


ملی ہے فقیروں کو خیرات در سے

سبھی شاہ کھائیں عطائے محمدﷺ


ستم آپ پر جس کسی نے بھی ڈھائے

تھی اس کے لئے بھی دعائے محمدﷺ


عمر آرزو ہے مدینے مَیں جاؤں

کہیں لوگ مجھ کوگدائے محمدﷺ