بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بگڑی ہوئی بنتی ہے ہر بات مدینے میں

غمخوار محمد کی ہے ذات مدینے میں


روضے پہ نگا ہیں ہوں رحمت کی گھٹائیں ہوں

ایسے بھی تو آجائیں لمحات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا وہ رات بھی آئے گی

دن گزرے کا مکہ میں اور رات مدینے میں


جس کی نہ قیامت تک اللہ سحر ہوے

ایسی بھی تو آجائے اک رات مدینے میں


وہ دن بھی تو آئے گا جائیں گے ظہوری سب

اترے گی غلاموں کی با رات مدینے میں


نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد علی ظہوری