ان کی نسبت سے مجھے سار اجہاں جانتا ہے ۔ علی رضا

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: علی رضا

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اُن کی نسبت سے مجھے سار اجہاں جانتا ہے

ورنہ میں کیا ہوں مجھے کوئی کہاں جانتا ہے


آپ کے ذکرنے کس طور نوازا ہے مجھے

یہ تو سرکار مراقلبِ تپاں جانتا ہے


شوقِ دیدار میں ہوتی ہیں جو سطریں تخلیق

سُننے والا انہیں اعجازِ بیاں جانتا ہے


ہو عطا اب تو مجھے لطف و کرم کی دولت

آپ کی یاد کو دل راحتِ جاں جانتا ہے


چار دن جس کو زیارت کے میسّر آجائیں

سبز گنبد کا ، وہ پُرکیف سماں جانتا ہے


دُور طیبہ سے مہ و سال بِتَانے والا

سر بسر عمر کو اک عہدِ زیاں جانتا ہے


میری کیفیتیں پنہاں تو نہیں اُس سے رضاؔ

میرا آقا مری ہر آہ و فغاں جانتا ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام