ان کا مقام ماورا وہم وگماں سے ہے ۔ تنویر پھول
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page; it is not the most recent. View the most recent revision.
شاعر: تنویر پھول
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ان کا مقام ماورا وہم وگماں سے ہے
منزل بلند ان کی بہت آسماں سے ہے
سر پہ گنہ کا بوجھ لیے آ گئے غلام!
ان کو کرم کی آس شہِ دو جہاں سے ہے
سرور کے دل پہ اترا ہے ایسا کلامِ حق
عظمت میں بڑھ کے بے گماں کوہِ گراں سے ہے
کوثر کا جام لینے کو آئے نہیں یہاں!
ہم کو غرض بس ان کے رُخ ضوفشاں سے ہے
پیدا ہوئی حضور کے صدقے میں کائنات
سب کا وجود سرور کون ومکاں سے ہے
باغِ بہشت روضۂ سرکار بالیقیں!
ایسی زمیں ہے جس کا تعلق جناں سے ہے
اے پھول! خوب نعت میں تو نے کِھلائے گُل
نسبت تجھے حجاز کے اس گلستاں سے ہے