اللہ کے حبیب شہ انبیاء کی شان ۔ احمد علی خیال

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد علی خیال

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ کے حبیب شہِ انبیاء کی شان

ارفع ہر اک فکر سے ہے مصطفیٰ شان


حق نے بلایا اس لیے اسریٰ کی شب انہیں

قدموں سے آپ کے بڑھے عرشِ عُلیٰ کی شان


ہر لمحہ آسماں سے فرشتوں کے کارواں

آتے ہیں دیکھنے درِ خیرالوریٰ کی شان


صدیق بن گیا، کوئی فاروق بن گیا

پہچان لی ہے جس نے شہِ دوسرا کی شان


شمس وقمر کی روشنی جس کے نثار ہے

وہ حضور آپ کے ہی نقشِ پا کی شان


اقصیٰ میں انبیاء کے بنے ہیں امام آپ

ربّ نے حضور آپ کو ایسی عطا کی شان


توصیف جن کی خود کرے وہ ربّ کائنات

پھر کیا بیاں کسی سے ہو شاہِ ہدیٰ کی شان


دیکھا تھا جس نے آپ کو سترّ ہزار بار

روح الامیں سے پوچھئے نورِ خدا کی شان


عشقِ رسولِ پاک میں مٹنے سے دیکھئے

احمد خیال بڑھ گئی احمد رضا کی شان