آپ سا کوئی نہیں میرے نبی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: الطاف ضیاء
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آپ سا کوئی نہیں میرے نبی
آپ ہیں دین مبیں میرے نبی
کہدیا اللہ نے قرآن میں
رحمتہ اللعالمین میرے نبی
میزبانی کررہا تھا خود خدا
جب گئے عرش بریں میرے نبی
چاند تارے کہکشاں اور چاندنی
سب نظاروں سے حسیں میرے نبی
مسجد نبوی میں ہو سجدہ ادا
کہہ رہی ہے ہر جبیں میرے نبی
جب ضیاء روضے کی جالی تھام لے
دم نکل جائے وہیں میرے نبی