کو ثر نیازی
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
نمونہ کلام
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آدمیت کی علامت ہے دلائے مصطفی ﷺ
مصطفی دل کیلئے ہے دل برائے مصطفی ﷺ
ہے رضائے مصطفی میں رب کعبہ کی رضا
رب کعبہ کی رضا میں ہے رضائے مصطفی ﷺ
کچھ نہیں معلوم کیا ہے قصہ ذاب و صفات
تجھ پہ ہم ایمان لائے اے خدائے مصطفی ﷺ
شکل انسانی میں قرآن مجسم آپ ہیں
شرح فرمان خدا ہے ہر ادائے مصطفی ﷺ
آرزو دل میں یہ رکھتا ہوں خدا پوری کرے
جب مروں کوثر زباں پر ہو ثنائے مصطفی ﷺ