مفتی غلام حسن قادری
خیریت موجود وخیریت مطلوب ازاں بعد گذارش ہے کہ آپ کے تبرّکات باصرہ نواز ہوئے آپ نے بہت مہربانی فرمائی کہ بن مانگے دیا اور اتنا دیا کہ دامن میں ہمارے سمایا نہیں ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس پر بہترین صلہ عطا فرمائے ۔آمین ثمّ آمین بحرمۃ سیّد الانبیاء والمرسلین ۔علیہ واٰلٖہ افضلُ الصّلوۃ واکمل التّسلیم۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تواپنے شمارے میں شرح حَدائق بخشش میں سے ہی دوتین اشعار یاپوری ایک نعت کی تشریح لگا دیا کریں تو میرے لیے اعزاز بھی ہوگا اورآپ کی خواہش بھی پوری ہوجائے گی یا پھر سے سرِ تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے ۔بارِدِگر آپ کا بہت شکری