مصیبت میں پڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا ۔ ذوالفقار علی دانش
یہ اس صفحے کا منظور شدہ نسخہ ہے؛ یہ تازہ ترین نسخہ نہیں ہے۔ تازہ ترین نسخہ دیکھیں۔
شاعر: ذوالفقار علی دانش
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
مصیبت میں پڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
ترے در پر کھڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
ہمارے حق میں یہ نعمت ہی کافی ہے
کہ ہم بندے ترے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
مدد فرما ، مدد فرما ، مدد فرما
مصیبت میں گھرے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
وسیلہ پیارے پیغمبر کا لائے ہیں
لئے کاسہ کھڑے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
ترے در کے سوا یا رب! کہاں جائیں
گدا ہم سب ترے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
تجھی سے ہم ، تجھی سے مانگتے ہیں ہم
ترے ہیں ہم ترے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
کرم عادت ہے تیری ، ہم ترے بندے
خطا سے ہم بھرے ہیں ، اَنْتَ مَوْلٰنَا
مزید دیکھیے
پچھلا کلام | فہرست | اگلا کلام | | ذوالفقار علی دانش