مندرجات کا رخ کریں

لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب ۔ علامہ اقبال

نعت کائنات سے
یہ اس صفحے کا منظور شدہ نسخہ ہے؛ یہ تازہ ترین نسخہ نہیں ہے۔ تازہ ترین نسخہ دیکھیں۔


شاعر: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال


نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب

گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حجاب


عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ

ذرہ ریگ کو دیا تو نے طلوعِ آفتاب


شوکت سنجر و تیرے جلال کی نمود

فقر و جنید بایزید تیرا جمال بے نقاب


شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام

میرا قیام بھی حجاب میرا سجود بھی حجاب

نعت خوانوں کی پذیرائی

مزیددیکھیے

علامہ اقبال | کلام اقبال میں نعتیہ عناصر | وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یسیں ، وہی طہ