مندرجات کا رخ کریں

علی صابر رضوی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
علی صابر رضوی

علی صابر رضوی کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ۔اپنےپروفیشن کے اعتبار سے استاداور منتظم ہیں۔ انھوں نے گریجوایشن ، ایم اے اردو (ادبیات )اورقانون(ایل ایل۔بی) کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کیں۔سیاسیات کی ڈگریاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے امتیازی درجات میں حاصل کی۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایم فل کی سطح پر بین الاقوامی تعلقات کے طالبِ علم رہے ۔ پنجاب کے مختلف کالجز کے پرنسپل بھی رہے ۔ آج کل ایک نجی ادارے میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ منہاج یونیورسٹی سے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے پر کام کر رہے ہیں

علی صابر رضوی نظم اور غزل میں جدید طرزِ احساس کے پختہ شاعر ہیں اس کے ساتھ ایک عمدہ نعت گو شاعر،ناقد اور مضمون نگار ہیں ۔ان کے مضامین معروف ادبی مجلے نعت رنگ اور ویب سائٹ "ہم دوست" پر باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔

نعتیہ شاعری

تالیفات

ناعت ِ فرخندہ بخش

مضامین