مندرجات کا رخ کریں

شفیق رائے پوری

نعت کائنات سے

ہے میرا جس پہ یہ دل اور جان بھی قربان ہے رب کا وہ محبوب واللہ عرش کا مہمان ہے کہتے ہیں جبریل آقا آپ سا کوئی نہیں یا رسول اللہ یہ تو آپ کا دربان ہے اے نکیرو پوچھتے کیا ذرا دیکھو ادھر میں غلام مصطفی ہوں یہ میری پہچان ہے کر دیا قربان جس نے مال و زر اور جان بھی جانشین مصطفی صدیق کی یہ شان ہے مٹھی میں بو جہل کے کلمہ شہ ابرار کا کنکری نے جب پڑھی تو عقل بھی حیران ہے نغمہ مدحت رقم توفیق تو کیا کر سکے جسکی محفل کا ثناءخواں حضرت حسان ہے

 توفیق رضا اورنگ آبادی