مندرجات کا رخ کریں

سائبانِ رحمت

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
سائبانِ رحمت
سائبانِ رحمت
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب اقبال ندیم
زبان اردو
صفحات 128
فلیپ، دیباچہ اور مضامین ہارون الرشید تبسم، ارشد ملک، مشرف حسین انجم
کلاموں کی تعداد 4 حمدیں، 43 نعتیں، 5 مناقب، 4 سلام
اشاعتی معلومات
سن اشاعت 2026
ناشر مکتبہء اسالیب
شہر سرگودھا
قیمت 1000 روپے

مضافات کے شاعروں کی غزل ہو یا نعت پڑھنے والوں کو ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند محسوس ہوتی ہے۔ ضلع سروگودھا کی نواحی بستی فروکہ میں بسنے والے اقبال ندیم کا یہ پہلا مجموعہء نعت بھی تازگی کے احساس سے لبریز ہے۔ اس کتاب میں زیادہ تر چھوٹی بحور پر کہی گئی نعتیں شامل ہیں جن کا مطالعہ کرتے ہوئے قاری اپنے ارد گرد مدحتِ مصطفےٰﷺ کے دلکش رنگوں کو پاتا ہے اور خوشگوار حیرت و پُرخلوص عقیدت جیسے جذبات سے ہمکنار ہو جاتا ہے

تعارف کنندہ: ارسلان ارشد

نمونہِ کلام

پیاس بُجھنی ہے سب کی، صدیوں کی

رحمتوں کی گھٹا کی آمد ہے


رحمتوں کے ظہور کی باتیں

کیف، مستی، سُرور کی باتیں

ذکر اُنﷺ کا سکون دیتا ہے

شہد، زیتوں، کھجور کی باتیں

مزید دیکھیے

نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات