حصل الشفا بخیالہ - امیرمینائی
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: امیر مینائی
بلغ العلی بکمالہ سعدی شیرازی کا شہرہءِآفاق کلام ہے ۔ اس پر برصغیر کے مشہور شاعر امیر مینائی نے بھی کچھ مصرعے لگائے ہیں ۔جو یہاں پیش کیے جا رہے ہیں ۔
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
| حَصَل الشّفَا بِخَیَا لِہِ [1] | انکے تصور سے شفا ہوگئی |
| وَ صَل الا سٰی بِوَصَالِہِ | انکے وصل سے اداسی دور ہوگئی |
| عَذبت عیونُ مقالہِ | انکی گفتگو کے چشمہ شیریں ہیں |
| عظُمت شؤونُ جَلالہِ | انکے جاہ و جلال کی عظیم شان ہے |
| نصبت لَواءُ نَوَ الہِ | انکی عطا کے جھنڈے گڑ گئے ہیں |
| حُمِدَت جَمیعُ خِصَالہِ | انکی تمام صفات قابل تعریف ہیں |
| شَرَفَ الثّرَیٰ بِظِلَالِہ | انکے سائے سے زمین کو عزت ملی |
| سَمَکَ السَّمَا بِنِعَالِہ | انکی نعلین مبارک سے آسمانوں کو رفعت ملی |
| بلغ العلی بکمالہ [2] | آپ اپنے کمال کی وجہ سے بلندیوں پر پہنچے |
| کشف الدجی بجمالہ | اُنہوں نے اپنے جمال سے کی تاریکیوں کو دور کیا |
| حسنت جمیع خصالہ | اُن کی تمام خصلتیں خوب ہیں |
| صلو ا علیہ و آلہ | ان پر اور ان کی آل پر درود بھیجو |