مندرجات کا رخ کریں

اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا ۔ ریاض الدین سہروردی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.


شاعر: ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا

مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا جانا


جو رنگ کہ جامی پر رومی پہ چڑھایا تھا

اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا


قدرت کی نگاہے بھی جس چہرے کو تکتی تھی

اس چہرہِ انور کا دیدار کرا جانا


جس خواب میں ہوجائے دیدارِ نبی حاصل

اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا


دیدارِ محمد کی حسرت تو رہے باقی

جُز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

دنیا سے ریاض ہو جب عقبہ کی طرف جانا

غم داغ احمد سے سینے کو سجا جانا