اصواتِ نعت
| اصواتِ نعت | |
|---|---|
| معلوماتِ کتاب | |
| شاعر/مصنف/مرتب | پروفیسر محمد طاہر صدیقی |
| زبان | اردو |
| صفحات | 708 |
| پی ڈی ایف | یہاں پڑھیں |
| فلیپ، دیباچہ اور مضامین | ریاض مجید، صبیح رحمانی، محمد امجد قریشی، ڈاکٹر طارق ہاشمی، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر جمیل احمد، اَشفاق احمد غوری، میاں منیر احمد، ڈاکٹر محمد کامران قریشی، معظم سدا معظم، محمد سرور قمر قادری، پروفیسر جاوید اسلم باجوہ |
| کلاموں کی تعداد | 555 |
| اشاعتی معلومات | |
| سن اشاعت | 2026 |
| ناشر | نعت اکادمی، فیصل ۤباد |
| ناشر کا پتا | پوسٹ بکس 25 فیصل آباد |
| شہر | فیصل آباد |
| قیمت | 5000 |
| دستیابی | نعت اکادمی، فیصل آباد، بزمِ مرادِ نعت، فیصل آباد |
تعارف کنندہ: شہروز نوید عطاری
اصواتِ نعت میں دنیائے ادب کےسب سے زیادہ ردیفی حروفِ تہجی استعمال ہوئے ہیں اور ان حروفِ تہجی کی بنیاد ان کی مختلف النوع اصوات کو بنایا گیا ہے۔ اس دیوان میں ایک حمد اور ۵۵۵ردیفی حروف میں نعتیہ کلام ہیں۔ان میں تمام حروفِ صحیح اور ان کی ذیلی اقسام، ہائیہ حروف اورمصوّتوں کی تمام ممکنہ اقسام شامل ہیں۔پنجابی ،عربی اور کچھ قرآنی حروف بھی شامل کیے گئے ہیں۔نعتیہ دیوان ’’اصواتِ نعت‘‘کی بنیاد صوتی ردیفی حروف بھی ہیں اور روایتی حروف کی بدلتی ہوئی تصویریں بھی۔اسی لیے حروف کی تعداد میں اضافے کی گنجائش پیدا ہوئی اور لغت کی ترتیب کے مطابق ۵۵۵ردیفی حروف دستیاب ہو گئے جن میں نعتیں کہنا ممکن ہو ئیں۔جب کہ مزید حروف کی گنجائش ابھی موجود ہے۔
نمونہِ کلام
مولا! مجھے غفلت کی معافی دے دے
اِشغالِ حماقت کی معافی دے دے
تا عمر رہا دین سے غافل ، مولا!
اعراضِ شریعت کی معافی دے دے
دلوں کے غنچوں سے پھوٹتی ہے وفا کی خوشبُو
محبتِ شاہِ دوسرا کی عطا کی خوشبُو
حدِ ریاضت سے آگے بڑھنا کہاں ہے ممکن
کہ ہے کمالِ سخن سے آگے ثنا کی خوشبُو
مزید دیکھیے
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
