مندرجات کا رخ کریں

اترو درِِ حبیب پر گوہر سمیٹ لو ـ کیف لدھیانوی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.


شاعر : کیف لدھیانوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اترو در حبیب پر گوہر سمیٹ لو

اے طائران اوج فلک پر سمیٹ لو


ہیں سرفراز بوسہء نعلین پاک سے

اس راستے کے تھوڑے سے کنکر سمیٹ لو


کحل البصر ہے ، سرمہ ہے ، اکسیر چشم ہے

کچھ گرد آستان پیمبر سمیٹ لو


اٹھو گناہگارو کہ دریائے مغفرت

موتی اگل رہا ہے تم آ کر سمیٹ لو


فرد عمل مرقعء جرم و خطا ہے کیف

اور موت کہہ رہی ہے کہ دفتر سمیٹ لو

نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی

مزید دیکھیے

کیف لدھیانوی