مندرجات کا رخ کریں

آپ سے اذن عطا ہوتاہے، بات سجھائی جاتی ہے ۔ شعیب احمد

نعت کائنات سے
یہ اس صفحے کا منظور شدہ نسخہ ہے؛ یہ تازہ ترین نسخہ نہیں ہے۔ تازہ ترین نسخہ دیکھیں۔


شاعر: شعیب احمد

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ سے اذن عطا ہوتاہے،بات سجھائی جاتی ہے

نعت کہاں لکھی جاتی ہے،یہ لکھوائی جاتی ہے


یہ وہ صنف ہے جس کوفرشتے ہاتھوں ہاتھ سمیٹتے ہیں

یہ وہ چیز ہے جو سرکار کو جا کے دکھائی جاتی ہے


یہ وہ کام ہے جو کروایا جاتاہے دل والوں سے

یہ خوشبو شاداب علاقوں میں مہکائی جاتی ہے


یہ وہ کرم ہے مالک کا جو کسی کسی پر ہوتا ہے

یہ دستار محبت والوں کو پہنائی جاتی ہے


یہ احسان شعیبؔ ہے مجھ پر کالی کملی والے کا

یہ سوغات مدینے سے مجھ کو بھجوائی جاتی ہے

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام