ہر اک چہرے سے بہتر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
á
شاعر: قمر صدیقی، بھارت
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہر اک چہرے سے بہتر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ
پسندِ ربِّ داور ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ
اور ان کے سامنے خورشید بھی شرمندہ طالع ہو
کہ وہ ماہِ منور ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ
بہت ہی بخت والی چشم ہیں سارے صحابہؓ کی
کہ جن کا دید منظر ہے رسولِؐ پاک کا چہرہ