کرم عظیم ہے ہم پر یہی بقا کے لئے
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: زبیر گورکھپوری
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کرم عظیم ہے ہم پر یہی بقا کے لئے
خدا نے بھیجا ہمیں عشق مصطفیٰ کے لئے
ہمارا نام ہے شامل نبی کی امت میں
ہماری جان ہے قربان اس عطا کے لئے
غلام ہوں میں اسی رحمت دو عالم کا
اٹھے نہ ہاتھ کبھی جس کے بدعا کے لئے
ہے جا نثاروں کی فہرست بھی طویل مگر
صحابہ بدر کے مخصوص تھے وفا کے لئے
عرب کے چاند کی خاطر ہے میری بینائی
یہ میرے ہونٹ ہیں بس ان کے نقش پا کے لئے
غلام احمد مختار ہے زبیر تو پھر
کوئی بھی اس سے نہ الجھے کبھی خدا کے لئے