اللہ کے احساس کا احساں کوئی کم ہے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

موضوع : نعت

شاعر: محمد اشفاق چغتائی

خصوصیت: غیر منقوط شاعری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ کے احساس کا احساں کوئی کم ہے

سارا ہی کرم اس در ِ والا کا کرم ہے

حاصل ہے اسی محرم اسرار کے دم سے

وہ سرورِ لولاک ہے ، سردار امم ہے

ہے ورد ِ مہ و سال وہی اسم گرامی

ہر عہدِ ِسحر اسمِ محمد کا کرم ہے

اک درد کا لمحہ اسے سرکار عطا کر

دل سادہ و معصوم ہے ، محروم الم ہے