مواجہ
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
ڈاکٹر ریاض مجید کی رائے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مواجہ (حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی جالیوں کے سامنے کی جگہ جہاں کھڑے ہو کر سلام پیش کرتے ہیں)عربی میں مواجہتہ /مواجہہ باندھا جاتا ہے مگر فارسی لغات میں اس کے دو لفظ مواجہ/مواجہہ دونوں تلفظات ملتے ہیں(مشابہ/مزابہت کے وزن پر)اردو میں اس کا تلفظ(بحوالہ اردو نعت:اردو ڈکشنری بورڈ کراچی)مواجہ ہی ہے ہمارے شاعروں میں اس کا چلن اسی وزن (مدینہ )کے وزن پر ہے کچھ شاعروں نے اسے عربی تلفظ کے التزام کے ساتھ بھی باندھا ہے مثلاً یہ شعر دیکھیے۔
مَیں چپ تھا ہو رہی تھی مرے ترجماں کی بات
پیش مواجہہ مرے اشکِ رواں کی بات
(شاکر القادری)