راحل بخاری
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:11، 30 دسمبر 2016ء از 182.181.178.246 (تبادلۂ خیال)
سبز گنبد ہو اور رو بکاری رہے رو بکاری رہے نعت جاری رہے
وقت تھم جائے اور اپنی باری رہے اپنی باری رہے نعت جاری رہے
ہجر بے کل کئے جا رہا ہے مجھے بے کلی کا مزہ آ رہا ہے مجھے
دل پذیری رہے دل فگاری رہے دل فگاری رہے نعت جاری ہے
مخملیں مخملیں مرمریں مرمریں نازنیں نازنیں انگبیں انگبیں
حرف کو ظرف کی آبیاری رہے آبیار رہے نعت جاری رہے
اے شفیع امم صدقہ ء پنجتن میں گناہوں کے دریا میں ہوں غوطہ زن
مجھ سیہ کار کی پردہ داری رہے پرددہ داری رہے نعت جاری رہے
زخم کی دلنوازی کا موسم رہے آنکھ تیری جدائی میں پرنم رہے
شبنمی نور کی تابداری رہے تابداری رہے نعت جاری رہے
راحل بخاری