آصف قادری
نمونہءِ کلام
کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
اے حبیبِ رب اکبرﷺ! آپ ﷺکے ہوتے ہوئے کون اترے دل کے اندرآپ ﷺکے ہوتے ہوئے
کیسے چمکیں ماہ و اخترآپ ﷺکے ہوتے ہوئے کیسے مہکیں مشک و عنبر آپﷺ کے ہوتے ہوئے
کر رہے ہیں جب مری ہر اک ضرورت کا خیال کیوں میں دیکھوں غیر کا درآپﷺ کے ہوتے ہوئے
کس طرح بھائے مری آنکھوں کو دنیا کا جمال اے حسینوں سے حسیں تر آپﷺ کے ہوتے ہوئے
اس قدر مجھ کو یقیں ہے دیکھ سکتا ہی نہیں کوئی غم بھی مجھ کو مڑ کر آپﷺ کے ہوتے ہوئے
کاش! ہوتا ساقئِ کوثرﷺ کے عہدِ پاک میں میں بھی پڑھتا نعتِ انورآپ ﷺکے ہوتے ہوئے
کیا سوالوں سے ڈرائیں گے مجھے منکر نکیر قبر میں محبوبِ داورﷺآپﷺ کے ہوتے ہوئے
جب مرے حامی ہیں آصف شافع روزِ جزاﷺ، کیوں کروں میں فکرِ محشرآپﷺ کے ہوتے ہوئے
محمد آصف قادری
مزید دیکھیے
ابرار نیر | آصف قادری | حسین امجد | ذوالفقار علی دانش | سعادت حسن آس | ضیا الدین نعیم | طارق فردوسی | عارف قادری | عبدالغفار واجد | عثمان نائم | عمران حیدر | قیصر ابدالی | نسیم سحر | نصرت بخاری | ہاشم علی ہمدم |
