زہے قسمت زیارت کی سعادت ہم کو مل جائے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:35، 1 اگست 2024ء از نعت زندگی ہے (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («زہے قسمت زیارت کی سعادت ہم کو مل جائے مدینہ طیّبہ کی پھر اجازت ہم کو مل جائے گدایانِ در اقدس کی پیہم التجا ہے یہ مدینہ آؤ رمضاں میں، بشارت ہم کو مل جائے ہمارا اس طرح ہوجائے ایماں کامل و اکمل شہنشاہِ مدینہ کی محبت ہم کو مل جائے چلیں جو سیرت و سن...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

زہے قسمت زیارت کی سعادت ہم کو مل جائے

مدینہ طیّبہ کی پھر اجازت ہم کو مل جائے

گدایانِ در اقدس کی پیہم التجا ہے یہ

مدینہ آؤ رمضاں میں، بشارت ہم کو مل جائے

ہمارا اس طرح ہوجائے ایماں کامل و اکمل

شہنشاہِ مدینہ کی محبت ہم کو مل جائے

چلیں جو سیرت و سنت پہ دل سے شاہِ والا کی

مکرر دورِ ماضی کی جلالت ہم کو مل جائے

پڑھیں گے درد کے عالم میں ہم جونہی دُرود اُن پر

غم وحزن والم سے فرح و راحت ہم کو مل جائے

ہماری نیند کہلائے گی بڑھ کر وہ عبادت سے

کبھی جو خواب میں رویت کی لذت ہم کو مل جائے

رہے خود موت پر نازاں ہماری زندگانی خود

بقیعِ پاک میں اے کاش تربت ہم کو مل جائے

ولاے آل اطہارِ پیمبر کی طرح مولیٰ

صحابہ کی بھی الفت اور عقیدت ہم کو مل جائے

مشاہدؔ ہوگا اُس دن انبساطِ جاوداں حاصل

سرِ محشر جو اُن سے اذنِ مدحت ہم کو مل جائے

۲۵؍رمضان المبارک 1443ھ/27 ؍اپریل 2022ء بروز بدھ

٭٭٭