کرو غم سے آزاد یا مصطفےٰ ۔ داغ دہلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : داغ دہلوی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

کرو غم سے آزاد یا مصطفےٰ

تمہیں سے ہے فریاد یا مصطفےٰ


نہ پامال مجھ کو زمانہ کرے

نہ مٹی ہو برباد یا مصطفےٰ


زباں پہ ترا نام جاری رہے

کرے دل تری یاد یا مصطفےٰ


نہ چھوٹے کبھی مجھ سے راہِ صولب

نہ ہو ظلم و بیداد یا مصطفےٰ


عطا مجھ کو اللہ ہمت کرے

بجا لاوں ارشاد یا مصطفےٰ


رہوں حشر میں آپ کی ذات سے

طلبگارِ امداد یا مصطفےٰ


عنایت کی ہو جائے اس پر نظر

رہے داغ دل شاد یا مصطفےٰ