لفظ "شہشاہ" کا استعمال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:02، 27 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: نعت میں متنازعات === مثالیں === اس نے لقب خاک شہنشاہ سے پایا جو حیدر کرار کہ مول...)

Jump to navigationJump to search


مثالیں

اس نے لقب خاک شہنشاہ سے پایا

جو حیدر کرار کہ مولےٰ ہے ہمارا <ref> مکمل کلام اس ربط پر ہم خاک ہیں اور خاک ہی ماوا ہے ہمارا </ref>

احمد رضا خان بریلوی ۔

قدموں میں شہنشاہ دو عالم کے پڑا ہوں

میں ذرہ نا چیز ہوں یا بخت رسا ہوں

حفیظ تائب



مخالفت میں آراء

ڈاکٹر عزیز احسن اپنے مضمون " نعتیہ ادب کی تخلیق، تنقید اور تحقیق کے تلازمے میں "صحیح بخاری" کے حوالے لکھتے ہیں

"بخاری شریف میں ’’باب ابغض الاسماء الی اللہ تبارک و تعالی‘‘ کے تحت ایک حدیث آئی ہے:

’’قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم اخنی الاسماء یوم القیٰمۃ رجل تسمی ملک الاملاک‘‘ (حضورِ اکرمصلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلمنے فرمایا قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ نام اس شخص کا ہوگا جو ’’ملک الاملاک‘‘ کہلاتا ہوگا۔ ملک الاملاک کے معنی ’’شاھانِ شاہ‘‘ لکھے ہیں۔"