جذبہ حب رسول ۔ ڈاکٹر وحید قریشی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:24، 24 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: وحید قریشی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

جذبۂ حُبِّ رسولؐ

جادہ پیمائے قبول

ہاتھ پابندِ رسوم

دل دُعا میں مشغول

لبِ خاموش پہ ہے

ہدیۂ نعتِ رسولؐ

ایک خوشبو ہرسمت

ہرطرف پُھول ہی پُھول

یا کبوتر سرِ بام

یا فرشتوں کا نزول

ایک سایہ معدوم

نہ کہیں عرض نہ طول

تیراؐ ہر لفظ حدیث

تیراؐ ہر فعل اُصول

ارض یثرب کے مکیں

حرفِ عاجز ہو قبول


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25