تجلیاتِ طیبہ
کتاب : تجلیاتِ طیبہ
شاعر: زاہد اقبال بھیل
پبلشر: مکتبہء شافی، 13/1 شافی چوک کریم پارک راوی روڈ لاہور 03014047881
صفحات : 128
قیمت: 500 روپے
سال ِ اشاعت : 2023
تعارف کنندہ : ارسلان ارشد
تجلیاتِ طیبہ
بھیل انٹرنیشنل لائبریری ننکانہ صاحب کے بانی و ڈائریکٹر زاہد اقبل بھیل کا یہ پہلا اردو نعتیہ مجموعہ ہے جس میں ایک حمد، نعت کے روایتی مضامین سے مزئین 46 نعتیں اور 12 قطعات شامل ہیں جبکہ کتاب کے حوالے سے ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم، پروفیسر ہارون الرشید تبسم اور حکیم اعجاز التاثیر کے تہنیتی کلمات بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ اس مجموعہء نعت کو بھی اُن کتب میں ہی شمار کیا جائے گا جن میں عروض اور شعری مہارت کے اظہار کے بجائے صرف نبیء کریمﷺ سے محبتوں کا اظہار ہی دیکھنے کو ملتا ہے
منتخب قطعہ
میرے آقاﷺ کی انگلیوں کا ہے یہ کمال
چشمے پھوٹ پڑیں لازوال
پیاسے تھے جو صحابہؓ ہوئے سیر
یہ معجزہ میرے آقاﷺ کا ہے بے مثال