سہ ماہی مدحت، خاص شمارہ قومی ادبی نعت کانفرنس 2023
کتاب : سہ ماہی مدحت، لاہور
(خصوصی شمارہ: قومی ادبی نعت کانفرنس 2023)
مدیر: سرور حسین نقشبندی
پتہ: دفتر سہ ماہی مدحت، آفس نمبر 26 سیکنڈ فلور طگ سٹی پلازہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور 04235774050
صفحات : 549
قیمت: 450 روپے
دورانیہ: جنوری تا مارچ 2023 اپریل تا جون 2023
تعارف کنندہ : ارسلان ارشد
عطرِ خلوت
"عطرِ خلوت" گجرات سے تعلق رکھنے والے شاعر محمد شکیل نقشبندی کا دوسرا مجموعہء نعت ہے۔ نعت آشنا پبلیکیشنز کے Signature Style دیدہ زیب سرورق کے ساتھ منظرِ عام پر آنے والے اس مجموعہء کلام پر اپنی آرا پیش کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد ظہیر الدین معظمی، محمد مسعود اختر، علامہ محمد شہزاد مجددی اور صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی شامل ہیں جبکہ صاحبزادہ محمد نجم الامین عروسؔ فاروقی نے کتاب کی تاریخِ اشاعت منظوم کی ہے۔ اگر عطرِ خلوت میں موجود کلام کی بات کی جائے تو ایک حمد، ایک مناجات، 39 نعوت، 17 مناقب، چند رباعیات، حالتِ زار اور راہِ طریقت کے عنوان سے ایک ایک کلام جبکہ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی بارگاہ میں 100 اشعار پر مشتمل خوبصورت "قصیدہء صدیقیہ" بھی اس کتاب کا حصہ ہے
منتخب اشعار
جب بھی سرکارﷺ نے خطاب کیا
ختم دل سے ہر اضطراب کیا
دسترس کے سبھی الفاظ صدا کرتے ہیں
اُنﷺ کی مدحت کا ہمیں بھی کوئی عنوان ملے
ہر عمل بحرِ بے کراں جیسا
نقشِ پا حسنِ کہکشاں جیسا
رب کی خلقت میں غیر ممکن ہے
عجز وہ شاہِ مرسلاںﷺ جیسا
شعورِ نعت سے ہر فکر معتبر کر لو
نبیﷺ کے عشق سے ہر فکر معتبر کر لو
جمالِ سیرتِ آقاﷺ کی اوڑھ لو چادر
حیات نور کے لمحات میں بسر کر لو