حرفِ ثنا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:38، 1 اگست 2023ء از 37.111.147.129 (تبادلۂ خیال) (« {{بسم اللہ }} زمرہ : کتابوں کا تعارف کتاب : حرفِ ثنا شاعر: ڈاکٹر محمد کاشف ضیا خان پبلشر: نستعلیق مطبوعات، الفیروز سنٹر، غزنی سٹریٹ، اردو بازار لاہور 03004489310 صفحات : 128 قیمت: 500 روپے سال ِ اشاعت : 2023 تعارف کنندہ : ارسلان ارشد === حرفِ ث...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


کتاب : حرفِ ثنا

شاعر: ڈاکٹر محمد کاشف ضیا خان

پبلشر: نستعلیق مطبوعات، الفیروز سنٹر، غزنی سٹریٹ، اردو بازار لاہور 03004489310

صفحات : 128

قیمت: 500 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

حرفِ ثنا

وابستگانِ نعت نے ڈاکٹر محمد کاشف ضیا خان کا نام پہلی مرتبہ تب سنا جب کچھ برس قبل "پاکستانی اردو غزل میں حمدیہ و نعتیہ عناصر" کے موضوع پر اُن کا ایم فِل کا مقالہ کتابی شکل میں شائع ہُوا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم تحقیقی کام تھا۔ اب ڈاکٹر محمد کاشف ضیا خان نے رحمتِ کُل جہاں حضرت محمد مصطفےٰﷺ سے اپنی عقیدتوں کے اظہار کے لئے "حرفِ ثنا" ترتیب دے کر ایک دیدہ زیب نعتیہ مجموعے کی صورت میں پیش کیا ہے۔ یہ اس سال ابیٹ آباد کے شعراء کی جانب سے سامنے آنے والا تیسرا نعتیہ مجموعہ ہے جو اس ریجن میں فروغِ نعت کے لئے نہایت حوصلہ افزا بات ہے حرفِ ثنا کی بات کی جائے تو اس میں اپنی آراء پیش کرنے والوں میں قاضی غضنفر خان(پشاور) محمد آصف خان(لوئر کوہستان) ناصر بخت یار خان(ابیٹ آباد) اور عبدالوحید بسمل(ابیٹ آباد) شامل ہیں جبکہ صاحبِ کتاب نے بھی اظہارِ تشکر کے عنوان سے اپنے احساسات کو قلمبند کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک حمد، مناجات پر مبنی ایک کلام اور 55 نعتیں شامل کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر محمد کاشف ضیا خان چونکہ ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہیں اس لئے اُن کی نعتوں میں بھی ایک ٹھہراؤ اور ادب کا ایک خاص قرینہ جھلکتا دکھائی دیتا ہے انہوں نے نبیء مکرمﷺ کے لئے تُو، تُم، تیری جیسے الفاظ کو استعمال کرنے سے حتی الامکان احتیاط کی ہے جس میں وہ کامیاب بھی رہے ہیں۔

گنبدِ خضریٰ اور اس کے عقب میں سنہری جالیوں کا عکس گولڈن تِھیم میں ڈیزائن کئے گئے ٹائٹل پر بہت خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے 

منتخب اشعار