نور اخلاق کی تنویر رسول عربی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:19، 24 جولائی 2023ء از 49.32.250.2 (تبادلۂ خیال) («{{بسم اللہ }} شاعر:عمران گونڈوی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === سرکار کی عظمت کا چرچا ہو تو ایسا ہو جبریل سلامی دیں رتبہ ہو تو ایسا ہو دامن میں مرے یارب صدقہ ہو تو ایسا ہو خود پیارے نبی کہہ دیں منگتا ہو تو ایسا ہو سگ کہہ کے پکاریں سب مجھ کو در...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر:عمران گونڈوی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سرکار کی عظمت کا چرچا ہو تو ایسا ہو

جبریل سلامی دیں رتبہ ہو تو ایسا ہو


دامن میں مرے یارب صدقہ ہو تو ایسا ہو

خود پیارے نبی کہہ دیں منگتا ہو تو ایسا ہو


سگ کہہ کے پکاریں سب مجھ کو در احمد کا

گردن میں مری یارب پٹہ ہو تو ایسا ہو


نہ کام دعا آئے نہ کام دوا آئے

بیمار نبی کوئی ہوتا ہو تو ایسا ہو


قرطاس کے سینے پر تاریخ رقم کردے

اسلام کے دامن میں سجدہ ہو تو ایسا ہو


اسلام کے گلشن کو جو اپنا لہو دیدے

شبیر کے صدقے میں بیٹا ہو تو ایسا ہو


بغداد سے طیبہ تک بے خوف چلا جاؤں

رستے میں ملے کعبہ رستہ ہو تو ایسا ہو


ہر لمحہ زیارت ہو اللہ کے ولیوں کی

عمران تصور کا نقشہ ہو تو ایسا ہو