ہماری زندگی عشق شہ ابرار تک پہنچی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:53، 22 جولائی 2023ء از 49.32.230.76 (تبادلۂ خیال) («شاعر: فاروق رضا بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === ہماری زندگی عشق شہ ابرار تک پہنچی نکل کر ظلمتوں سے بارش انوار تک پہنچی محبت سے، عقیدت سے، لیا جب نام آقا کا مری آواز طیبہ کے در و دیوار تک پہنچی مجھے سب کچھ ملا شاہ مدینہ کے وسیلے سے دعا جو میں...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: فاروق رضا

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہماری زندگی عشق شہ ابرار تک پہنچی

نکل کر ظلمتوں سے بارش انوار تک پہنچی

محبت سے، عقیدت سے، لیا جب نام آقا کا

مری آواز طیبہ کے در و دیوار تک پہنچی

مجھے سب کچھ ملا شاہ مدینہ کے وسیلے سے

دعا جو میں نے کی، تاثیر کے معیار تک پہنچی

رسول پاک سے اس نے شفاعت کی سند پائی

محبت جس کو لےکر آپ کے دربار تک پہنچی

مرے کنبے کے ہراک فرد نے ایمان پایا ہے

خدا کا شکر یہ نعمت مرے گھر بار تک پہنچی

خداوندا! گنہگاروں میں شامل ہے رضا لیکن

مرے ایمان کی نسبت شہ ابرار تک پہنچی