گر تو می بینی حسابم نہ گزیر
یہ مصرع اقبال کی اس رباعی کا غلط العوام مصرع ہے جو انہوں نے ماسٹررمضان عطائی کوعنایت کر دی تھی ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے : قصہ علامہ اقبال کی ایک رباعی کا
ہمارے محقق عمر فاروق وڑائچ اس پر فرماتے ہیں کہ
یہرباعیعلامہ اقبال نے ماسٹر محمد رمضان عطائی کو دے دی تھی، اس لیے کلیات میں نہیں چھپی۔ پہلا، دوسرا اور چوتھا مصرع سب جگہ یکساں ہے۔ تیسرے مصرعے کے متن میں اختلاف ہے۔اس کی درج ذیل صورتیں ملتی ہیں:
ور حسابم را تو بینی ناگزیرتو اگر بینی حسابم ناگزیر
یا اگر بینی حسابم ناگزیر
یہ تین متن کتابوں میں پائے جاتے ہیں۔ پہلا متن شیخ عطاء اللہ نے ماسٹر رمضان کے نام خط کے حاشیے میں نقل کیا ہے۔ دوسرا اسلم جیراج پوری نے اور تیسرا سعید اکبر آبادی نے۔ کلیات مکاتیب اقبال میں ماسٹر رمضان کے نام خط کے حاشیے میں تینوں کا ذکر ہے لیکن شیخ عطاء اللہ کا نام نہیں۔ ایک اور متن بھی مشہور ہے لیکن کسی کتاب میں نہیں دیکھا۔
گر تو می بینی حسابم ناگزیر
