صارف:عالیہ ذوالقرنین
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:05، 19 فروری 2017ء از 139.190.40.78 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا نام عالیہ ذوالقرنین ھے اور یہی میرا اصل نام ہے. میرا تعلق لا...)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرا نام عالیہ ذوالقرنین ھے اور یہی میرا اصل نام ہے. میرا تعلق لاہور سے ہے میری تعلیم گریجویٹ ھے. آقا علیہ الصلوۃ و السلام سے محبت میرا اثاثہ ہونے کی وجہ سے نعت سے محبت ایک قدرتی امر ہے
آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی شان ِاقدس میں لکھنے والا ہر نعت گو شاعر میرے لیے قابلِ احترام ھے. اور پسندیدہ نعت خواں حضرات میں جناب فصیح الدین سہروردی اور جناب اویس رضا قادری ھیں.
نعت گوئی میرا شوق ہے مگر اس میں میں ابھی طفلِ مکتب ھوں. شاعری میں جن نعت گو شاعر حضرات سے اصلاح لینے کا شرف حاصل ہوا وہ محترم حافظ محبوب احمد صاحب اور محترم ندیم فارق صاحب ھیں بلاشبہ یہ دونوں میرے لیے نہایت شفیق اور مخلص اساتذہ ھیں اور محمد خاور صاحب نے جس طرح حوصلہ افزائی کی وہ بلا مبالغہ قابلِ ذکر ہے. میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتی مگر "نعت کائنات"کے لیے کسی بھی قسم کی خدمت میرے لیے باعث صد افتخار ھو گی.