تجلیوں کی دھنک
زمرہ: نعتیہ مجموعے
سال اشاعت :2023 تعارف :احمد زوہیب
تجلیوں کی دھنک انگلینڈ میں مقیم خوبصورت شاعر سید سجاد حیدر کا نعتیہ مجموعہ ہے جسے مثال پبلشرز نےفیصل آباد سے چھاپا ہے ۔سید سجاد حیدر کی نعت میں موضوعاتی تنوع اور طرزِ بیان کی رعنائیاں اپنے پورے قد کے ساتھ ظہور کرتیں ہیں۔ان کا شعر تخلیقی امکانات سے بھرپور اور شعری جمالیات سے پُر ہے ،انکی شعری تلمحیات اور استعارات ان کے مضامین میں آفاقیت کی نئی راہیں کھولتے ہیں ۔سید سجاد حیدر کی نعت میں فقہی رنگ بھی نمایاں ہے مگر ایک احتیاط بھی ہے جو اسے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے قابلِ قبول بناتی ہے۔سجاد حیدر کا اسلوبِ ثنا دل پذیر،کرافٹ مضبوط اور ڈکشن منفرد ہے ،سجاد حیدر کی نعتیہ شاعری نعت کے ارتقائی نظام میں ایک مثبت اضافہ ہے ،مولا ان کے سخن کو یونہی پربہار رکھے۔آمین
کتاب میں سے پانچ اشعار پڑھیں
زہرا ہے تری شان میں اک پاک قصیدہ
حسنین تری مدح میں اک نظمِ خدا ہے
__
نقشِ پائے شہِ معراج کے بوسے لے کر
سیرِافلاک مری نوکِ قلم کرتی ہے
__
تزئینِ شعر ،بندشِ الفاظ سے نہیں
مصرعوں میں جو بھی حسن ہے وہ آپؐ ہی کا ہے
__
حبِ دنیا کو وہاں کیسے ٹھہرنے دے گا
جس کے بھی دل میں ترا عشق سمایا ہوا ہے
__
اے حرفِ دعا ان کی تُو چوکھٹ سے لپٹ جا
اور ان کو مرے ہجر کے حالات سنا دے