دل روضئہ رسول کی جالی پہ رکھ دیا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:50، 23 جولائی 2022ء از 49.32.179.238 (تبادلۂ خیال)
{بسم اللہ }}
شاعر: نعیم اختر خادمی
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دل روضئہ رسول کی جالی پہ رکھ دیا
میں نے یہ پھول نور کی ڈالی پہ رکھ دیا
اپنا و جود اپنا عدم اپنی آخرت
ہم نے تو سب مدینے کے والی پہ رکھ د یا
پلکوں کی لب کشائی سے پہلے ہی آپ نے
انجام ِ خواب چشمِ سوالی پہ رکھ دیا
بگڑا ہوا نصیب بنانے کے واسطے
ٍہم نے اب اپنا سر درِ عالی پہ رکھ دیا
قدرت نے اے نعیم عجب اہتمام سے
نورِ سحر کو سوزِ بلالی پہ رکھ دیا