میرے آقا کے جو دامان میں آ جاتے ہیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:11، 20 جولائی 2022ء از 111.119.187.5 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عمر علی شاہ === {{نعت}} === میرے آقا کے جو دامان میں آ جاتے ہیں لوگ وہ رحمتِ رحمان م...)

Jump to navigationJump to search


شاعر: عمر علی شاہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میرے آقا کے جو دامان میں آ جاتے ہیں

لوگ وہ رحمتِ رحمان میں آ جاتے ہیں


کیسے اوصاف رقم خاک نشیں سے ہونگے

سب شمائل ترے قرآن میں آ جاتے ہیں


حرف ناموس پہ آقا کے کبھی آ جائے

ہم سے کمزور بھی میدان میں آ جاتے ہیں


نعت لکھنے کو قلم جب بھی اٹھاتا ہوں میں

لفظ خود نعت کے عنوان میں آ جاتے ہیں


شاعری نعت سے ہوتی ہے معطر میری

"لفظ الہام کے دیوان میں آ جاتے ہیں"


جو مراتب کو ترے پیشِ نظر رکھتے ہیں

وہ خداوند کے فیضان میں آ جاتے ہیں


دل تڑپتا ہے عمر کاش بلائیں آقا

اشک غم سے مرے مژگان میں آ جاتے ہیں