کرم ہو رہا ہے کرم ہورہا ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:52، 17 جولائی 2022ء از 157.33.89.8 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: الطاف ضیاء بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === کرم ہو رہا ہے کرم ہو رہا ہے یہاں ذک...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: الطاف ضیاء

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کرم ہو رہا ہے کرم ہو رہا ہے

یہاں ذکر خیرالا مم ہورہا ہے


مرے گھر میں آقا کی محفل سجی ہے

مرا گھر بھی باب حرم ہو رہا ہے


کہیں نعت احمد پڑھی جا رہی ہے

مرا درد دل دیکھو کم ہو رہا ہے


وہاں حسن یوسف پہ انگلی کٹی تھی

یہاں عشق میں َسر قلم ہورہا ہے