خلوص و خیر کے جتنے بھی استعارے ہیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:31، 10 جولائی 2022ء از 49.33.246.184 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: شکیل جمالی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت }} === خلوص و خیر کے جتنے بھی استعارے ہیں...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل جمالی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خلوص و خیر کے جتنے بھی استعارے ہیں

وہ سب خدا نے تمہارے لیے اتارے ہیں


وہ چند روز مری زندگی کا حاصل ہیں

وہ چند روز مدینے میں جو گزارے ہیں


یہ معجزے، یہ عجائب، یہ کائنات کے بھید

جو اہلِ عقل ہیں ان کے لیے اشارے ہیں


مجھے تو آپ کے قدموں کی دھول لگتے ہیں

فلک کے دوش پہ جتنے بھی چاند تارے ہیں


نکالیے کوئی رستہ ہماری بخشش کا

گناہ گار _جہاں ہیں... مگر تمہارے ہیں