خیال نظم کرے، لفظ کو زبان کرے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:28، 7 جولائی 2022ء از 49.32.177.116 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: شکیل جمالی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت }} === خیال نظم کرے، لفظ کو زبان کرے تمہا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شکیل جمالی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خیال نظم کرے، لفظ کو زبان کرے

تمہارے وصف قلم کس طرح بیان کرے


بس اک نگاہ جو آقائے دو جہان کرے

تو رشک میرے مقدر پہ آسمان کرے


اسے شکست کا منھ دیکھنا نہیں پڑتا

جو قوم ان کے اصولوں کو ترجمان کرے


تمہارا  امتی  ہونا ہے افتخار کی بات

تو پھر شکیل جمالی نہ کیوں گمان کرے