لکھے جو مدح تری زلف خم بہ خم کے لئے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:13، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر :قتیل شفائی
بشکریہ : عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لکھے جو مدح تری زلف خم بہ خم کے لئے
سمندروں کی ضرورت ہے اس قلم کے لئے
کوئی تو ابر کا ٹکڑا ادھر بھی آ نکلے
ترس گیا ہوں ترے سایئہ کرم کے لئے
میں آنکھ بند کروں اور وہاں پہونچ جاؤں
پروں کی قید نہیں طائر حرم کے لئے
ترا ہی نور ہے دونوں جہاں میں سایہ فگن
توہی عرب کے لئے ہے توہی عجم کے لئے
تجھی میں مجھ کو دوعالم دکھائی دیتے ہیں
وہ اور ہیں جو بھٹکتے ہیں جام جم کے لئے
قتیل رکھتا ہوں حب رسول سینے میں
یہ زاد راہ بہت ہے مجھے عدم کے لئے