رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر :عالم نظامی

شاعر :افضل الہ آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

حشر میں یوں پیش ہونگے ہم خدا کے سامنے


عرش اعظم ہر قدم جس کی قدم بوسی کرے

ہر بلندی خاک اس کی گرد پا کے سامنے


دیکھتے ہی چہرئہ انور قدم پر گر پڑے

جب عمر تشریف لائے مصطفیٰ کے سامنے


جس میں شامل ہو وسیلہ احمد مختار کا

کیا دوا کی حیثیت ہے اس دعا کے سامنے


حسن یوسف حسن جنت اور یہ حسن جہاں

کس کو رکھیں ہم جمال مصطفیٰ کے سامنے


ان کے در سے سرفرازی کی سند جب سے ملی

میں دیا عالم جلاتا ہوں ہوا کے سامنے