تری مدح خوانی ہو مشغلہ میں ہمیشہ تیری ثنا کروں
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:47، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تری مدح خوانی ہو مشغلہ میں ہمیشہ تیری ثنا کروں
کروں ہر گھڑی تری آرزو تری جستجو میں رہا کروں
جو حیات کو یہ شرف ملے مری حسرتوں کی طلب مٹے
سر شام بن کے چراغ میں ترے آستاں پہ جلا کروں
تھا یہ ظلمتوں میں گھرا ہوا اسے روشنی کا پتہ دیا
مرے دل پہ تونے کرم کیا ترا شکر کیسے ادا کروں
مرے عشق کو وہ کمال دے کہ زمانہ میری مثال دے
ترا جلوہ پیش نظر رہے تجھے یاد جب میں کیا کروں
در مصطفیٰ پہ جو حاضری ہو زہے نصیب مری کبھی
وہیں حال دل میں بیاں کروں وہیں درد دل کی دوا کروں
ہے یہ آرزو یہی التجا مری قبر گہری رہے ذرا
کھڑے ہوکے عالم ناتواں میں سلام ان پہ پڑھا کروں